30 نومبر 2011 - 20:30

امريکہ شام ميں بد امني پھيلانے کے لئے دہشت گردوں کااستعمال کر رہا ہے اور اس نے سيکڑوں کي تعداد ميں دہشت گردوں کو شام پہنچايا ہےـ

ابنا: امريکي حکومت نے عراق ميں امريکي جيلوں ميں بند چار سو دہشت گردوں کو شام ميں جاکر فوج سے لڑنے اور عوام کو نشانہ بنانے کي شرط پر آزاد کر ديا ہےـ سياسي امور کے ماہر انيس النقاش نے اس سلسلے ميں کہا ہے کہ عراق ميں رہا کئے گئے دہشت گرد ترکي کي سرزمين سے شام ميں داخل ہو رہے ہيں ـ

شام ميں پندرہ مارچ سے سياسي اصلاحات کے لئے عوامي مظاہرے شروع ہوئے جس کے بعد حکومت نے سياسي اور اقتصادي اصلاحات کا اعلان کيا تاہم کچھ عسکريت پسند گروہ بيروني طاقتوں کے اشارے پر تشدد آميز اقدامات کرنے لگے اور انہوں نے مظاہرين ميں شامل ہوکر بہت سے لوگوں کو ہلاک کر دياـ

بد امني کے واقعات ميں اب تک سيکڑوں سيکورٹي اہلکار اور عام شہري مارے جا چکے ہيں اور ملک کو شديد اقتصادي نقصان پہنچا ہے-

.........

/169